Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / آسٹریلیائی وزیراعظم کا مودی سے اظہار تشکر

آسٹریلیائی وزیراعظم کا مودی سے اظہار تشکر

نئی دہلی 16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے یہاں اپنے دورہ کے ایک ہفتہ بعد اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو آج ٹیلیفون کیا اور گرمجوشانہ میزبانی کیلئے اِن سے اظہار تشکرکیا جبکہ دونوں قائدین نے طے شدہ فیصلوں پر سرگرمی سے کام کرنے سے اتفاق کیا۔ ایبٹ نے مودی کو بتایا کہ اُن کا بھی گرمجوشی سے استقبال منتظر

نئی دہلی 16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے یہاں اپنے دورہ کے ایک ہفتہ بعد اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو آج ٹیلیفون کیا اور گرمجوشانہ میزبانی کیلئے اِن سے اظہار تشکرکیا جبکہ دونوں قائدین نے طے شدہ فیصلوں پر سرگرمی سے کام کرنے سے اتفاق کیا۔ ایبٹ نے مودی کو بتایا کہ اُن کا بھی گرمجوشی سے استقبال منتظر ہے جب وہ رواں سال نومبر میں G-20 سمٹ کے بعد باہمی دورہ پر آسٹریلیا کا سفر کریں گے۔ آسٹریلیائی وزیراعظم نے جموں و کشمیر میں سیلاب پر ہمدردی اور یگانگت کا اظہار کیا۔ مودی نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ اُنھوں نے ہر ہندوستانی کے دل کو چھو لیا ہے اور اِس دورہ کے نتیجہ میں دونوں ملکوں کیلئے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

نقوی کے خلاف صابرعلی کی شکایت
نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق جے ڈی (یو) لیڈر صابر علی نے آج دہلی کی عدالت کے روبرو نائب صدر بی جے پی مختارعباس نقوی سے تحریری معذرت خواہی چاہی، جن کے خلاف انہوں نے ہتک عزت کی فوجداری شکایت داخل کی ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر انہیں (صابر علی کو) انڈین مجاہدین کے محروس شریک بانی یٰسین بھٹکل کے ساتھ جوڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT