Wednesday , December 12 2018

آسٹریلیائی ٹیم کے لئے ورلڈ کپ اصل ترجیح: بیلی

ابوظہبی۔ 13؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کارگزار کپتان جارج بیلی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم کا نمبر ایک مقام پر واپس آنا کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزاء ضرور ہے، لیکن یہ کوئی اہم ترجیح نہیں بلکہ ٹیم کی اصل ترجیح ماہ فروری میں اپنے گھریلوں میدانوں پر شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں کامیابی ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلہ کے آخری اوور میں سنسنی خیز طور پر ایک رن کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کی ہے۔ زخمی کپتان مائیکل کلارک کے مقام پر ٹیم کی کامیاب قیادت کرنے والے جارج بیلی نے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کوئی مقابلہ کھیلتے ہیں تو اس میں کامیابی کے لئے کوشاں ہوتے ہیں اور آسٹریلیائی ٹیم نے بھی پاکستان کے خلاف کامیابی کی خواہش کے ساتھ مقابلہ کھیلا ہے اور تمام مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان جوکہ تیسرے ونڈے میں 232 رنز کے نشانے کا تعاقب کررہی تھی اور چوتھی وکٹ کے لئے اسد شفیق (50) اور صہیب مقصود (34) نے 74 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی تھی، لیکن 54 رنز کے اضافہ پر 5 وکٹوں کا نقصان اور آخری اوور میں درکار 2 رنز نہ بناتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے ایک غیر یقینی شکست برداشت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT