Wednesday , December 19 2018

آسٹریلیائی ٹینس اسٹار ہیوٹ کا سبکدوشی کا فیصلہ

ملبورن ، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سابق عالمی نمبر ایک آسٹریلیائی ٹینس اسٹار للیٹن  ہیوٹ 2 گرانڈ سلام خطابات بھی جیت چکے ہیں۔ ہیوٹ آخری مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گے۔ ان کا ابتدائی مقابلہ جواں سال ہم وطن جیمز ڈک ورتھ سے ہے۔ ایونٹ میں ہر میچ ہی ہیوٹ کیلئے وداعی میچ کی حیثیت رکھتا ہے۔ 34 سالہ ہیوٹ گزشتہ دو دہوں سے مقامی گرانڈ سلام میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ وہ یہاں 2005ء کے فائنل میں روسی حریف مراٹ سافن کے خلاف ہار گئے تھے۔ 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام فاتح راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہیوٹ کی فائٹنگ اسپرٹ اور حوصلے سے متاثر رہا ہوں۔ ان کا کیریئر انتہائی شاندار رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT