Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا۔بنگلہ دیش مقابلہ بارش کی نذر

آسٹریلیا۔بنگلہ دیش مقابلہ بارش کی نذر

برسبین۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی شہر برسبین میں شدید بارش کی وجہ سے کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ کر دیا گیا ۔یہ رواں ٹورنمنٹ میں منسوخ کیا جانے والا پہلا میچ ہے۔میچ کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ٹیموں کوفی کس ایک نشان ملا ہے جو کہ آگے چل کر بنگلہ دیش کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔آج صبح سے ہی شہر میں شدید

برسبین۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی شہر برسبین میں شدید بارش کی وجہ سے کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ کر دیا گیا ۔یہ رواں ٹورنمنٹ میں منسوخ کیا جانے والا پہلا میچ ہے۔میچ کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ٹیموں کوفی کس ایک نشان ملا ہے جو کہ آگے چل کر بنگلہ دیش کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔آج صبح سے ہی شہر میں شدید بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔امپائروں نے بارہا موسم کی صورتحال اور میدان میں کھیل کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد آخرِ کار میچ منسوخ کرنے کا ہی فیصلہ کیا۔ورلڈکپ 2015 کے منتظمین نے اس میچ کے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔اس میچ کی منسوخی کے بعد اب گروپ اے میں مزید ایک نشان حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر آ گئی ہیں۔اس گروپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم تین مقابلوں فتوحات کے نتیجے میں 6 نشانات کے ساتھ سرفہرست ہے۔

TOPPOPULARRECENT