Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا اور کوہلی کے نئے عالمی ریکارڈس

آسٹریلیا اور کوہلی کے نئے عالمی ریکارڈس

ملبورن۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ونڈے کرکٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور دوڑ میں انہوں نے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے گھریلو میدانوں  پر لگاتار فتوحات کا نیا ریکارڈ بنایا۔ملبورن میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے  میچ میں کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگز کھیلی۔اسی اننگز کے دوران انہوں نے ونڈے کرکٹ میں سات ہزار رنز مکمل کر لئے اور سب سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے اپنے کیریئر کے 168ویں میچ کی 161ویں اننگز میں سات ہزار رنز مکمل کئے اور اب تک 24 سنچریوں کی مدد سے 7098  رنز بنا چکے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز ہندوستان کے عظیم ترین سابق بیٹسمین سچن کے نام تھا جنہوں نے 209 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ دریں اثناء اس مقابلے میں میزبان آسٹریلیا نے بھی ایک نیا المی ریکارڈ بنایا لیا ہے۔آسٹریلیا نے ہندوستان کو تیسرے میچ میں شکست دے کر سیریز پر قبضہ بنانے کے علاوہ گھریلو میدانوں  پر لگاتار 17 فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں مہمان ہندوستانی ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دیکر سیریز بھی 3-0 سے اپنے نام کر لی اور میزبان ٹیم کی یہ اپنے میدانوں میں مسلسل 17 ویں کامیابی ہے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے نان تھا جنہوں نے لگاتار 16 فتوحات حاصل کی تھیں۔ ویسٹ انڈیز نے 1990۔1986 کے درمیان جبکہ سری لنکا نے 1998۔1996 کے عرصے میں اپنے میدانوں  پر ہونے والے لگاتار 16 میچوں میں فتح اپنے نام کی تھی۔واضح رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم نے متواتر 16ویں کامیابی کے ساتھ ہندوستان کے خلاف رواں سیریز اپنے نام کرتے ہوئے ہندوستان کو یہاں ایک عرصہ سے پہلی کامیابی سے دور رکھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT