Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا تیسری بار مینس ہاکی ورلڈ کپ کا چمپئن

آسٹریلیا تیسری بار مینس ہاکی ورلڈ کپ کا چمپئن

دی ہیگ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) مینس ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیائی راج برقرار ہے جیسا کہ آسٹریلیا نے تیسری مرتبہ یہ چمپئن شپ جیت لی۔ ڈیفنڈنگ چمپینس آسٹریلیا نے فائنل میں نیدر لینڈز پر گولوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے مقابلہ 1-6 سے جیت لیا۔ اتوار کو منعقدہ مقابلہ میں کرس سیریلو نے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ ایک، ایک مرتبہ کیرین گوورز، گلین ٹرنر اور جمی ڈائر نے گیند کو جال کے سپرد کیا۔ ارجنٹائن نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بلجیم نے جرمنی کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی اور اسپین نے ساتواں نمبر پایا۔ ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 3-0 سے شکست دے کر 9 ویں پوزیشن اپنے نام کر لی۔ پاکستان کو چار مرتبہ ورلڈ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے لیکن اس مرتبہ پاکستان ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کر پایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT