Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ، دو ہلاک

آسٹریلیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ، دو ہلاک

سڈنی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4.30 پر فائرنگ کا یہ واقع پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بظاہر ایک پولیس افسر کی جانب سے یہ فائرنگ کی گئی ہے اور یہ افسر کسی شخص کو گولی لگنے کی اطلاع پر موقع پر پہنچا تھا۔
روسی فضائی حملوں کے مہلوکین میں بچے بھی شامل
بیروت ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں روس کے فضائی حملوں میں جن سات افراد کی ہلاکت کی خبر ہے ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ فضائی حملوں میں چار شہری جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہوئے۔ فضائی حملہ جبل الزاویہ پر کیا گیا جو فی الحال القاعدہ کی ذیلی جماعت کے قبضہ میں ہے جبکہ حبیط میں کئے گئے ایک فضائی حملہ میں دیگر تین شہری بشمول ایک لڑکی اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ حبیط ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT