Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو ونڈے میں بہ آسانی شکست دی

آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو ونڈے میں بہ آسانی شکست دی

بیلفاسٹ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو واحد ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 23رنزسے شکست دیدی۔ بیلفاسٹ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 40.2 اوورز میں چھ وکٹ پر 222 رنز اسکور کئے، ڈیوڈ وارنر نے 84 اور ڈیبیوٹنٹ جوبرنس نے 69 رنزکی اننگز کھیلی، بارش کی مداخلت کے باعث آئرش ٹیم کو 24 اوورز میں 181 رنز کا نشانہ ملا، تاہم پوری ٹیم آخری اوور میں 157 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ نیل اوبرائن 45 اورایڈ جوائس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیتھن کولٹر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے، سلمان بٹ کی بورڈ سے درخواست
لاہور۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹ اور وکلاء سے ملاقات کی، جہاں انہیں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا ایکشن پلان دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ نے پلان پر عمل درآمد کے ساتھ درخواست کی کہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے،تاکہ وہ کسی ٹیم کے ساتھ مالی معاہدہ کر سکیں۔کر کٹ ان کا روز گار ہے جس سے وہ جلد وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT