Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا نے ہندوستان سے نمبر ایک مقام چھین لیا

آسٹریلیا نے ہندوستان سے نمبر ایک مقام چھین لیا

دبئی۔ 24؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چار مرتبہ کی عالمی چمپئن آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر عالمی ونڈے درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں 4-1 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم عالمی نمبر ایک بن گئی ہے۔ جارج بیلی کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم نے گزشتہ ماہ پاکستان کو 3-0 سے شکست دی تھی اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا 114 نشانات کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھی۔ آسٹریلیا 117 نشانات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے ہندوستان سے پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے عالمی چمپئن ٹیم کو دوسرے مقام پر دھکیل دیا ہے۔ تیسرے مقام پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے۔ سری لنکا چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے مقام پر ہیں۔ نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں مقام پر موجود ہے۔ ہندوستان سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے مقام پر تھی۔ اس نے نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT