Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا ونیوزی لینڈ میں گلوبل سائنس مارچ ،ہزاروں افراد شریک

آسٹریلیا ونیوزی لینڈ میں گلوبل سائنس مارچ ،ہزاروں افراد شریک

سڈنی ۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دارالحکومتوں کینبرا اور ویلنگٹن سمیت کئی شہروں میں ہزاروں لوگ گلوبل سائنس مارچ میں شریک ہیں۔ بین الاقوامی تحریک ’مارچ برائے سائنس‘ کے زیرانتظام نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں سائنسدان، طلبا اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ایک درجن اور نیوزی لینڈ کے سات شہروں میں گلوبل سائنس مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تحریک کا مقصد دنیا بھر کے معاشروں میں سائنسی اصولوں پر مبنی سیاسی اقدار کا فروغ ہے۔
الشباب کے 52 جنگجو ہلاک
نیروبی۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام)کینیائی فوج نے جنوبی صومالیہ میں الشباب کے 52 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ فوجی ترجمان کرنل جوزف اوتھ نے کہاکہ فوجی آپریشن کے دوران الشباب کے 52 جنگجو ہلاک اور درجنوں شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔ فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا تاہم الشباب کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ کینیا کے ہزاروں فوجی صومالیہ سے الشباب کا خاتمہ کرنے کیلئے تعینات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT