Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا ٹور تک کھیلنے کا ارادہ : مصباح

آسٹریلیا ٹور تک کھیلنے کا ارادہ : مصباح

کراچی ، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹسٹ کیپٹن مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف ٹسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا بھی دورہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ تاہم، اُن کا کہنا ہے کہ اس کا انحصار اُن کی فام اور فٹنس پر ہو گا۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں مصباح نے کہا کہ وہ پاکستان سوپر لیگ کے دوران اَن فٹ ہوگئے تھے لیکن اب وہ فٹ ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی درخواست پر مصباح نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ موخر کرتے ہوئے اس سال انگلینڈ کا دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔ انگلینڈ ٹور کے بعد پاکستان کو ستمبر ؍اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنا ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے پر جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT