Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کو ونڈے درجہ بندی میں نقصان

آسٹریلیا کو ونڈے درجہ بندی میں نقصان

دبئی۔20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ونڈے درجہ بندی میں جنوبی افریقی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی پا کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر آ گئیں۔آئی سی سی نے تازہ ترین ونڈے درجہ بندی جاری کر دی جس کے تحت جنوبی افریقی ٹیم 120 درجہ بندی نشانات کے ساتھ پہلے اور ہندوستان اس سے ایک نشان کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔انگلش ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو فتوحات کے بعد ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ونڈے سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ کر کے ایک درجہ ترقی حاصل کی اور چوتھے نمبر پر آ گیا۔عالمی چیمپیئن آسٹریلیائی ٹیم لگاتار دوسری شکست کے بعد دو درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈکے خلاف ونڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کے باوجود چھٹے نمبر پر موجود ہے تاہم سیریز میں پانچوں میچ ہارنے کے سبب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نشانات کا فرق کم ہو کر صرف تین نشانات کا رہ گیا ہے اور سہ رخی سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش پاکستان کوساتویں نمبر پر دھکیل سکتا ہے۔درجہ بندی میں بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں، زمبابوے دسویں، افغانستان11ویں اور آئرلینڈ 12ویں نمبر پر موجود ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT