Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا ۔ پریسڈنٹ الیون آج خلاف وارم اپ مقابلہ

آسٹریلیا ۔ پریسڈنٹ الیون آج خلاف وارم اپ مقابلہ

چینائی۔11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کیخلاف محدود اوورس کی سیریزکے ضمن میں مہمان آسٹریلیائی ٹیم کل یہاں پریسڈنٹ الیون کے خلاف وارم اپ مقابلہ کھیلے گی لیکن اس مقابلے میں مہمان اوپنر آرون فنچ کو آرام دیا جارہا ہے جو صرف جارحانہ اوپنر کو آرام دینا ہے کیونکہ اکثر بیرونی دوروں پر مستقل کچھ کھلاڑیوں کو آرام دیا جاتاہے۔ وارم اپ مقابلے میں فنچ کوآرام دئے جانے کے باوجود ونڈے سیریز میں ان کی شمولیت یقینی ہے جیسا کہ ہندوستان کے خلاف پہلا ونڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں پریسڈنٹ الیون ٹیم کے کپتان گورکریت سنگھ مان نے کہا کہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف وہ میدان سنبھالنے کے لئے پرجوش ہیں ۔میزبان کپتان نے آسٹریلیاکے خلاف ہی اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا اور اب دوسری مرتبہ وہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف بہتر مظاہرے کے لئے پرعزم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT