Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسکر پسٹوریس کی سزا دگنی کردی گئی

آسکر پسٹوریس کی سزا دگنی کردی گئی

جوہانسبرگ۔25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی عدالت نے اپنی ساتھی کو قتل کرنے والے ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپیئن آسکر پسٹوریس کی سزا میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے اور پسٹوریس کو اب 6 سال کی بجائے 13 برس اور 5 ماہ قید کی سزا کاٹنی ہو گی۔2013 میں پسٹوریس کو اپنی ساتھی خاتون ریوا کو قتل کرنے پر ابتدائی طور پر پانچ برس کی سزا دی گئی تھی تاہم 2016 میں قصور وار ثابت ہونے پر عدالت نے انہیں 6 برس قید کی سزا سنائی۔ریوا کے والدین نے عدالت میں قاتل کی سزا بڑھانے کی اپیل کی تو عدالت نے دلائل سننے کے بعد ان کی سزا میں دوگنا اضافہ کر دیا اور اب انہیں 13 برس اور 5 ماہ قید کی سزا کاٹنی ہو گی۔جسمانی معذور پسٹورس نے 2012ء میں منعقدہ پیرا لمپکس گیمز میں مصنوعی پیروں کی مدد سے مینز 4×100 میڑ ریلے میں جنوبی افریقہ کیلئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس کے ساتھ انہیں مجموعی طور پر جنوبی افریقہ کی طرف سے 7 گولڈ میڈلس جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT