Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آس میں پچاس سے زائد دن گذر گئے

آس میں پچاس سے زائد دن گذر گئے

نرمل 8 ؍ جنوری  (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  ملک کے وزیراعظم نریندمودی نے نوٹ بندی کے فیصلہ سے عام آدمی کو بھکاریوں کی طرح بینکوں کی قطاروں میں کھڑا کر دیا اور سرمایہ دار ایرکنڈیشنڈ بنگلوں میں شاندار زندگی بسر کر رہے ہیں۔ جس عوام نے اچھے دنوں کی آس میں نریندمودی کو ملک کے جلیل القدر عہدہ تک پہونچایا ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار تعلقہ مدہول کے راماراؤ پٹیل جو  ایس ایس اسٹڈی سرکل وانوئیا پور ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیرمین کی حیثیت سے اپنے علاقہ کے تمام طبقات میں ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں جو گذشتہ سال ہی ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مقامی دفتر سیاست میں سید جلیل ازہر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج ملک انتہائی سنگین حالات کی سمت جا رہا ہے ۔ اپنا پیسہ بینک سے نکالنے کے لئے تمام کام چھوڑ کر گھنٹوں قطار میں عوام کھڑے ہیں کیا یہ وزیراعظم کو ٹی وی پر نظر نہیں آ رہا ہے ۔ ملک کی عوام نے اچھے دنوں کی آس میں بھروسہ کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم بنا دیااور یہ کرسی سنبھالتے ہی اقتدار کے پچاس فیصد حصہ غیر ملکی سفروں پرگذاروپا غریب ایک وقت کی روٹی کپڑے کے لئے ترس رہاہے تو حکمراں لاکھوں روپیوں کے سوٹ پہن کر ہوائی سفر میں مصروف تھے سفر سے نجات ملی تو نوٹ بندی کا فیصلہ عوام پر صادر کر دیا اور پچاس دن مانگے جبکہ ستر سے زیادہ گذر گئے لیکن کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دیتی ۔ راماراؤ پیٹل نے سخت الفاظ میں کہا کہ کالا دھن لانے والے نریندر مودی سوئس بینک کے طرف توجہ نہیں دیتے اور عام آدمی کی زندگی کو اجیرن  بنا دیا صرف اپنے چند ساتھیوں کی خوشنودی کے لئے عام آدمی کو مصیبت میں ڈالدیا ہے ۔ مسٹر پیٹل نے کہا کہ غریب جب جاگ اٹھتا ہے تو حکومت ان کے غیض و غضب کے آگے نہیں ٹہر سکتی ۔ عوام نے اچھے دنوں کا انتظار کیا انہیں کیا معلوم تھا کہ ان کے برے دن شروع ہوں گے ۔ مسٹر پیٹل نے واضح انداز میں کہا کہ اقتدار کے غرور میں عوام پر اس طرح کا فیصلہ مسلط کرنا مرکزی حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا ۔ ساتھ ہی ہمارے وزیر اعلیٰ کو مرکز کی اندھی تائید بھی مہنگی ثابت ہوگی ۔ عوام مناسب وقت کے منتظر ہیں ۔ واضح رہے کہ مسٹر پیٹل حلقہ اسمبلی مدہول کے تمام طبقات میں امید کی کرن پر عوام انہیں عملی سیاست میں دیکھنے کے لئے بے چین ہیں تاہم راماراؤ پیٹل کی فلاحی ‘ تعلیمی سماجی خدمات کی ایک طویل فہرست ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT