Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آشا ورکرس کے جائز مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ

آشا ورکرس کے جائز مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ

احتجاجی ورکرس سے رکن اسمبلی کلواکرتی سی رامچندر ریڈی کا اظہار یگانگت
کلواکرتی 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آشا ورکرس کا مطالبہ ہے کہ پیاز کی قیمت کا لحاظ کرتے ہوئے ان کے بقایہ جات ادا کئے جائیں۔ کلواکرتی ایم آر او آفس کے روبرو گزشتہ17  دن سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے آشا ورکرس کے پاس پہنچ کر کلواکرتی ایم ایل اے  ڈاکٹر چلاومشی چندر ریڈی نے ان کے مطالبات کی تکمیل تک ان کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا اور آنے والے اسمبلی اجلاس میں ان کے لئے آواز اٹھانے اور حکومت کو ان کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا تیقن دیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آشا ورکرس جوکہ حکومت کے بنیادی کاموں کی مدد کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو وظیفہ بھی متعین کرے اور دیگر کی طرح ٹی اے، ڈی اے میں انھیں دیں اور کانگریس کے تمام کارکن اور کانگریس پارٹی ان کے مطالبات کی بھرپور تائید کرتی ہے اور ان کے مطالبات تکمیل ہونے تک برابر ان کے ساتھ کھڑے رہے گی اور حکومت کو اس کے لئے مجبور کرے گی۔ اس موقع پر انھوں نے تلنگانہ کانگریس صدر اتم کمار ریڈی کا تیقن بھی یاد دلایا جوکہ انھوں نے محبوب نگر میں آشا ورکرس کے ہڑتالی کیمپ پہنچ کر دیا تھا۔ آنے والے اسمبلی سیشن میں کانگریس پارٹی آشا ورکرس کے مطالبات کے لئے آواز اٹھائے گی اور ان کے مطالبات کی تکمیل تک برابر احتجاج کرے گی۔ اس موقع پر آشا ورکرس نے  یومیہ ایک کیلو پیاز کی قیمت کے لحاظ سے ہی صحیح ان کی تنخواہ کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر رفیقہ سلطانہ، زاہدہ بیگم، انیتا، حسینہ، سدا لکشمی، سروجا ، وینکٹ اماں، سنیتا، دامانماں۔ جبکہ کانگریس قائدین و کونسلرس محمد مقبول، ذاکر پاشاہ، یوسف بابا، قدیر، سینو، جگن، راہول، نظام آباد، سریکانت ، ظہیر، عارف وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT