Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / آشش نہرا آئی پی ایل سے باہر ، مستقبل پر سوالیہ نشان

آشش نہرا آئی پی ایل سے باہر ، مستقبل پر سوالیہ نشان

نئی دہلی۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کو آج اس وقت بڑا دھکہ لگا ہے جب اس کے سینئر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر آشیش نہرا رواں ٹورنمنٹ سے زخمی ہوکر باہر ہوچکے ہیں اور ان کے بین الاقوامی کیریئر پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کے بائیں ہاتھ کے سینئر بولر جو کہ کنگس الیون پنجاب کے خلاف 15 مئی کو کھیلے گئے مقابلہ کے دوران پیر زخمی کر بیٹھے تھے اور ان کا زخم سنگین نوعیت کا ہے جس کے بعد اب وہ آئی پی ایل میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن کا زخم گریڈ۔I نوعیت کا ہوتا ہے انہیں صحتیاب ہونے کے لئے کم از کم تین ہفتے لگتے ہیں لیکن نہرا کا جو زخم ہے اس سے صحتیاب ہونے کے لئے سینئر کھلاڑی کو تین تا چھ مہینے آرام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نہرا اس وقت 37 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور ونڈے کرکٹ میں ان کی واپسی غیر یقینی ہوچکی ہے جبکہ ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی مقابلے بھی آئندہ دیڑھ برس کے دوران زیادہ نہیں ہے ان حالات میں نہرا کی ٹیم میں واپسی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ رواں سیزن نہرا نے 12 مقابلوں کے دوران حیدرآباد کی 8مقابلوں میں نمائندگی کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر نہرا نے 17 ٹسٹ 120 ونڈے اور 23 ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلے ہیں جن میں انہوں نے بالترتیب 44 ، 157 اور 31 وکٹیں حاصل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT