Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / آصف نگر منڈل آفس پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی

آصف نگر منڈل آفس پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی

اسمبلی میں ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا تیقن
حیدرآباد۔19 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آصف نگر منڈل آفس پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا تیقن دیا۔ اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران محمود علی نے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور منڈل آفس میں روزمرہ کا کام بحال کیا جارہا ہے۔ وقفہ صفر کے دوران ایک رکن اسمبلی نے نامپلی میں واقع آصف نگر منڈل کے دفتر پر اشرار کے حملے کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں منڈل آفس کے کئی ملازمین زخمی ہوگئے اور اہم ریکارڈس کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اشرار کو ایک سیاسی جماعت کی تائید حاصل ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف عدم کارروائی پر بطور احتجاج گزشتہ دو دن سے ملازمین احتجاج کررہے ہیں اور وہ کلکٹریٹ آفس پہنچ کر احتجاج میں مصروف ہیں۔ منڈل آفس میں کام بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔ انہوں نے تحصیل دفاتر اور تحصیلداروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT