Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / آغا پورہ پلاسٹک گودام میں آگ

آغا پورہ پلاسٹک گودام میں آگ

حیدرآباد ۔ /25 اکٹوبر (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقے آغا پورہ میں پلاسٹک گودام میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں اشیاء جلکر خاکستر ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر اچانک گودام سے دھنواں نکلتا ہوا دیکھ کر عوام  نے مقامی پولیس کو اطلاع دی ۔ جبکہ کچھ ہی دیر میں آگ نے پلاسٹک گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر فائر انجن کو طلب کرلیا اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ۔ آگ لگنے کے سبب آغا پورہ چار قندیل علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔

TOPPOPULARRECENT