Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی‘رونالڈو اور شاراپوا کی فہرست میں شامل

آفریدی‘رونالڈو اور شاراپوا کی فہرست میں شامل

کراچی ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی  ٹوئنٹی 20  ٹیم کے کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو ان ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو سب سے زیادہ فلاحی  کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ ویب سائٹ ڈو سمتھنگ ڈاٹ او آر جی کے مطابق بوم بوم آفریدی دنیا کے ان عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہیں جوکھیل کے میدان میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے علاوہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔  ٹوئنٹی 20 کپتان نے گزشتہ سال شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے نام سے ادارہ قائم کیا تھا جو پاکستان بھر میں ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ نے فلاحی کاموں میں انتہائی آگے رہنے والے  دنیا بھر کے20  کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جس میں شاہد آفریدی کا بیسواں نمبر ہے۔ اس فہرست میں دنیا بھر میں امداد کے کام کرنے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا، ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے ایتھلیٹ جون سینا کا کا دوسرا جبکہ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا تیسرا نمبر ہے۔ انہیں 2015کے ان مشہور کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو فلاحی کاموں میں کردار ادا کررہے ہیں۔ شاہد آفریدی کے ساتھ دنیا کے بیس ممتاز کھلاڑیوں میں سرینا ولیمز، ماریا شارا پوا، نیمر اورکرسٹانیورونالڈو شامل ہیں۔ آفریدی فائونڈیشن کا قیام مارچ 2014میں عمل میں لایا گیا تھا جس کے تحت کوہاٹ اور خیبر پختون خواہ کے کئی گاؤں میں  علاج کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT