Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی سب سے زیادہ مین آف دی میچ پانے والے واحد کھلاڑی

آفریدی سب سے زیادہ مین آف دی میچ پانے والے واحد کھلاڑی

آکلینڈ۔ 16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاہد آفریدی دس بار مین آف دی میچ بننے والے دنیائے کرکٹ میں واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کیخلا ف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی نے 8 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس نے پاکستانی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا، اس شاندار کارکردگی پر آفریدی کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا جس کے بعد بوم بوم آفریدی دس بار مین آف دی میچ بننے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ افغانستان کے محمد شہزاد 38 میچوں میں 8 مرتبہ مین آف دی میچ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 45 میچوں میں 8 مرتبہ مین آف دی میچ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT