Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کو گیل کا خراج تحسین

آفریدی کو گیل کا خراج تحسین

لاہور ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرس گیل نے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں ایک پرجوش کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز بیٹسمن اور پاکستانی آل راؤنڈر میدان میں بولرز کیلئے دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، فلک بوس چھکوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھنے والے ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک

لاہور ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرس گیل نے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں ایک پرجوش کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز بیٹسمن اور پاکستانی آل راؤنڈر میدان میں بولرز کیلئے دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، فلک بوس چھکوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھنے والے ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد سبکدوش ہونے کا اعلان قبل ازیں کر دیا تھا۔ یوں میگا ایونٹ کا کینگروز کیخلاف کوارٹر فائنل ان کا آخری میچ ثابت ہوا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں گیل نے آفریدی کیلئے کہا کہ ’’آپ ایک پرجوش کرکٹر ہیں، جس نے دنیا بھر کے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی، شائقین کرکٹ آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، میں ریٹائرمنٹ پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم آپ کی کمی شدت سے محسوس کریں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT