Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آلودہ پانی کے استعمال سے 30 اشخاص بیمار ہوگئے

آلودہ پانی کے استعمال سے 30 اشخاص بیمار ہوگئے

عادل آباد 19 اپریل (این ایس ایس) ضلع عادل آباد کے اتنور منڈل میں دھیر سائی پیٹا گرام پنچایت کے تحت قبائیلی ہملیٹ موتی رام گوڑہ میں آلودہ پانی پینے کے بعد ہفتہ کی شب کم از کم 30 اشخاص بیمار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق موتی رام گوڑہ میں 38 مکانات ہیں اور لوگ دو ہینڈ پمپس کے ذریعہ پینے کے لئے پانی حاصل کرتے ہیں۔ چونکہ ہینڈ پمپس ناکارہ ہوگئے ہیں اس لئے قبائیلی لوگ گاؤں کے نواح میں ایک زرعی باؤلی سے پانی لاکر اس کو استعمال کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ بیمار ہوگئے اور انھیں اُلٹیاں ہوئیں اور دست ہوئے۔ اس کی اطلاع ملنے پر ہیلت اینڈ میڈیکل ٹیم اس مقام پر پہنچ کر متاثرہ افراد کا علاج کیا۔ چار افراد کو جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی، گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT