Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں تقررات

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں تقررات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس جودھپور کی 755 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ اسسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ 28 ، سینئیر نرسنگ آفیسرس 127 ، نرسنگ آفیسرس 600 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے چار سالہ بی ایس سی ( نرسنگ ) / بی ایس سی ( پوسٹ سرٹیفیکٹ ) / دو سالہ بی ایس سی ۔ نرسنگ ( پوسٹ بیسک ) / بی ایس سی نرسنگ ( آنرس ) کامیابی کے ساتھ انڈین نرسنگ کونسل کی رکنیت رکھنے والے اہل ہوں گے اور سپرنٹنڈنٹ جائیداد کے لیے 6 سالہ ، نرسنگ آفیسرس کی جائیداد کے لیے 2 اور 3 سالہ تجربہ لازمی ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ جائیدادوں کے لیے امیدواروں کی عمریں 40-25 سال ، سینئیر نرسنگ آفیسرس کی جائیدادوں کے امیدواروں کی عمریں 35-31 سال اور نرسنگ آفیسرس کی جائیدادوں کے لیے امیدواروں کی عمر 18 تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ سپرنٹنڈنٹ جائیدادوں کے امیدواروں کاانٹرو کے ذریعہ اور نرسنگ آفیسرس کی جائیدادوں کے امیدواروں کا تحریری امتحان ہوگا ۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 8 اپریل مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے aiimsjodhpur.edu.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT