Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کا اجلاس، قومی کانفرنس 18 اپریل مقرر

آل انڈیا مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کا اجلاس، قومی کانفرنس 18 اپریل مقرر

حیدرآباد 12 اپریل (راست) آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی ایک روزہ تعلیمی کانفرنس 18 اپریل کو رویندرا بھارتی میں منعقد ہوگی۔ اس ضمن میں جناب آصف پاشاہ کی زیرصدارت اجلاس میں مکمل پروگرام کو قطعیت دی گئی۔ مسٹر عزیز قریشی گورنر میزورم، مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، پروفیسر اختر الواسع، ڈاکٹر فیضان مصطفیٰ، ثمینہ فیض نائب صدرنشین قومی ویمن کمیشن نئی دہلی اور دیگر مہمانان شرکت کریں گے۔ جناب ایم ایس فاروق سکریٹری نے رپورٹ پیش کی۔ اراکین کمیٹی غلام یزدانی ایڈوکیٹ، رحیم الدین کمال، رحیم الدین انصاری، سلیم باشاہ، بشیرالدین فاروقی، نعیم اللہ شریف، نذیر اسلم، شیخ سیادت علی، محمد طاہر قادری، ایم اے حمید، محمد معز، سعید آرکیٹکٹ، عبداللہ بیگ شریک تھے۔ آخر میں ایم ایس فاروق نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT