Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آل انڈیا مسلم ایجوکیشن کانفرنس، نائب وزرائے اعلیٰ مدعو

آل انڈیا مسلم ایجوکیشن کانفرنس، نائب وزرائے اعلیٰ مدعو

سینکڑوں تعلیمی اداروں سے تعاون، مشاورتی اجلاس میں غور و خوص
حیدرآباد 22 اکٹوبر (پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی نیشنل کانفرنس حیدرآباد میں 4 نومبر اور 5 نومبر کو منعقد ہوگی۔ اس کی تیاری بامِ عروج پر ہے۔ اس ضمن میں حیدرآباد اور تلنگانہ کے اسکولس فیڈریشن کے ذمہ داران کا اجلاس جناب آصف پاشاہ صدرنشین ایم آئی ایس و سابق وزیر کی زیرصدارت علیگڑھ کلب بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ 150 اسکولس کے ذمہ داران نے کامیاب انعقاد کے لئے اپنے بھرپور تعاون و اشتراک کا پیشکش کیا۔ انجینئر سید حیدر علی چیرمین سوپرب فیڈریشن نے کہاکہ نہ صرف تعلیمی ادارے اس مجوزہ نیشنل تعلیمی کانفرنس کے انعقاد میں حصہ لیں بلکہ ایم ای ایس کو استحکام بخشیں، ڈاکٹر تقی الدین اور احمد علی جاوید نے کانفرنس میں تعلیمی پالیسی سے متعلق تجاویز پیش کئے۔ تلنگانہ کے اسکولس مینجمنٹ اسوسی ایشن کے سید آصف، ٹیچرس آیتا کے نمائندہ جاوید، کوی کے خلیل الرحمن، محمد مستان، دیگر فیڈریشن کے ایم اے حکیم، انا ہزارے محمد مجیب خان، ایجورانٹ کے محمد جاوید، سید سادات، طاہر فراز، محمود علی نے شرکت کرتے ہوئے تجاویز پیش کئے۔ جنرل سکریٹری ایم ایس ایس و جنرل کنوینر قومی کانفرنس مسٹر ایم ایس فاروق نے کانفرنس کی تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے مہمانان کے ناموں کو پیش کیا۔ تلنگانہ کے دو نائب وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی توثیق کردی۔ مسٹر فاروق شبانہ روز مصروف ہیں۔ احمد بشیرالدین فاروقی نے موجودہ حالات کے تناظر میں یہ کانفرنس معنی خیز اور مؤثر ثابت کرنے تمام مسلم تعلیمی اداروں کو اپنی شرکت اور تعاون کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اقبال شریف، وحید انصاری، ایم اے حمید بھی موجود تھے۔ آصف پاشاہ نے صدارتی خطاب میں تمام اسکولس کے ممبران کو تعاون کی اپیل کی۔ آخر میں مرزا عبداللہ بیگ نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT