Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرابینک اقلیتی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے حکومت کے تعاون کا تیقن

آندھرابینک اقلیتی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے حکومت کے تعاون کا تیقن

بینک کے میناریٹی اسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس، جناب محمد محمود علی کا خطاب

بینک کے میناریٹی اسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس، جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔19اپریل(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے آندھرا بینک کے اقلیتی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میںحکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ آج یہاں سن شائن ہوٹل میںآندھرا بینک میناریٹی ویلفیر اسوسیشن کے جنرل باڈی اجلاس سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آندھرا بینک تلنگانہ کا قیمتی اثاثہ ہے جس کی ترقی اور حفاظت حکومت تلنگانہ کی ذمہ داری ہے اور ساتھ میں بینک ملازمین بالخصوص آندھر ا بینک کے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے ساتھ مکمل انصاف کو یقینی بنانے کا حکومت تلنگانہ کی جانب سے کام کیا جائے گا۔جناب محمد محمودعلی نے اجلاس میںموجود بینک کے سینئر اور اعلی عہدیداروں سے بینک کے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کی جانب توجہہ دلائی ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت ریاست میںاقلیتوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی پر خاموش تماشا ئی نہیں بنے گی۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ اس ضمن میںحکومت تلنگانہ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی رپورٹ کی بنیاد پر بی سی کمیشن قائم کیا جائے گا جو ریاست تلنگانہ میںمسلم اقلیت کو بارہ فیصد تحفظات فراہم کرنے کے متعلق جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کریگا جس کے ذریعہ ہم ایوان اسمبلی اور پارلیمنٹ میںاس کو منظور کروائیں گے تاکہ ریاست تلنگانہ کی مسلم اقلیت کو تمام شعبہ حیات میں بارہ فیصد تحفظات فراہم کئے جاسکیں۔انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کا اس موقع پر وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ دیگر علاقائی بینکوں کے طرز پر اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی بینک میں حصہ داری کے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔اس موقع پر جناب عابد رسول خان‘وی بی بھاگواتی‘ اجیت کمار‘ ایس کے کلرا‘ سی وی راجندرن‘ شیخ انور حسین‘ درگاپرساد‘ کے رام چندر‘ وینکٹ رامیا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT