Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش اسمبلی سیشن غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

آندھراپردیش اسمبلی سیشن غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ 5 روزہ سرمائی سیشن 18 ڈسمبر کو شروع ہوا تھا اور آج دوپہر سیشن کا اختتام عمل میں آیا۔ اِس دوران ایوان کی کارروائی جملہ 22 گھنٹے 54 منٹ ہی چل سکی۔ ساری کارروائی کے دوران 36 سوالات پوچھے گئے جن میں 18 کے جوابات دیئے گئے۔ اِس کے علاوہ کسانوں کے قرض کی معافی اور سی آر ڈی اے بل پر ایوان میں تفصیلی مباحث ہوئے۔ مجموعی طور پر 5 بلز پیش کئے گئے اور اِن تمام کو ایوان میں منظوری حاصل ہوئی۔ اِس کے علاوہ تین قراردادیں پیش کرتے ہوئے اِنھیں منظور کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT