Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش ریاست کے بیشتر وزراء نے اپنے عہدوں کا جائزہ حاصل کرلیا

آندھراپردیش ریاست کے بیشتر وزراء نے اپنے عہدوں کا جائزہ حاصل کرلیا

وزراء کی مختلف اسکیمات پر عمل آوری کی دستخط، ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھانے کا عزم

وزراء کی مختلف اسکیمات پر عمل آوری کی دستخط، ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھانے کا عزم
حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) آندھراپردیش سکریٹریٹ میں آج مسٹر این چندرابابو نائیڈو کی زیرقیادت ریاستی کابینہ کے متعدد ریاستی وزراء نے اپنے وزارتی عہدوں کا اپنے لئے الاٹ کردہ چیمبروں میں جائزہ حاصل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹرس مسرس کے ای کرشنا مورتی اور این چنا راجپا، وزراء سی ایچ اینا پاتروڈو، ایس راگھوا راؤ، پلا راؤ، مانکیال راؤ مرونا لینی اور پی سجاتا آج اپنی ذمہ داری کا جائزہ لینے والوں میں شامل ہیں۔ مسٹر سی ایچ اینا پاتروڈو نے این ٹی آر سوچلا پراونتی اسکیم سے متعلق فائیل پر اپنی پہلی دستخط کئے اور پھر ایم پی ٹی سیز کیلئے اعزازی مشاہرہ میں اضافہ سے متعلق دوسری فائیل پر اور پنچایتوں کو فنڈس کی اجرائی سے متعلق فائیل پر اپنی تیسری دستخط کئے۔ جبکہ مسٹر مانکیال راؤ وزیر ہندو انڈومنٹ نے وجئے واڑہ، شری سیلم اور اناورم منادر میں انا دانم (کھانا فراہم کرنے کی اسکیم) پروگرام کی عمل آوری سے متعلق فائیل پر اپنی دستخط کئے۔ شریمتی مرونالنی وزیر نے انیٹیگریٹیڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ فائیل پر اپنی پہلی دستخط کی۔ وزیر بہبود برائے خواتین و اطفال شریمتی پی سجاتا نے 21 جولائی سے خواتین کے تحفظ کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے معلوماتی (بیداری) کانفرنس سے متعلق فائیل پر دستخط کیں۔ اس طرح وزیر زراعت حکومت آندھراپردیش مسٹر پلا راؤ نے تخم کی سربراہی سے متعلق فائیل پر اپنی پہلی دستخط ثبت کئے۔ اُنھوں نے صحیفہ نگاروں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے 25 کنٹل تخم تقسیم کیلئے تیار رکھے گئے ہیں اور کسانوں کے زرعی قرضوں کو بہرصورت معاف کرنے، زرعی شعبہ کے تعلق سے سوامی ناتھن کمیٹی سفارشات پر عمل آوری کرنے کا واضح تیقن دیا۔ اس موقع پر جائزہ حاصل کئے ہوئے مذکورہ تمام وزراء نے اس بات کا اعادہ کیاکہ چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے ان پر جس اعتماد و بھروسہ کا اظہار کرتے ہوئے وزارت میں شامل کرکے وزارتی عہدے سونپے ہیں۔ ان ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں پورا کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر وزیرداخلہ حکومت آندھراپردیش مسٹر این چنا راجیا نے کہاکہ آندھراپردیش ریاست بالخصوص اضلاع چتور، نیلور و دیگر مقامات پر سرخ صندل کی لکڑی کی اسمگلروں کو حکومت اپنے آہنی پنجوں سے کچل ڈالا جائے گا۔ علاوہ ازیں ممنوعہ انتہا پسندوں (نکسلائٹس) کے ساتھ بات چیت کرنے والے حکومت تیار ہے اور نظم و ضبط کی برقراری میں رکاوٹیں حائل کرنے کی صورت میں کسی طرح بھی ان کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا سخت انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT