Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں ایمسیٹ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا اختتام

آندھراپردیش میں ایمسیٹ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا اختتام

62,600 امیدواروں کو داخلہ، 32,855 نشستیں مخلوعہ، دیگر کورسیس میں بھی کئی نشستیں خالی
حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں منعقدہ ایمسیٹ 2018 کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا اختتام عمل میں آیا۔ جملہ دستیاب 95,455 نشستوں کے منجملہ 62,600 نشستیں طلباء و طالبات کو الاٹ کی گئیں۔ اس طرح 32,855 نشستیں ’’پُر‘‘ نہیں ہوسکیں۔ کنوینر ایمسیٹ ایڈیشنس 2018 مسٹر پانڈا داس نے یہ بات بتائی اور کہاکہ جن طلباء و طالبات کو کونسلنگ کے ذریعہ نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ انھیں 12 جولائی تک الاٹ کردہ کالجوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایمسیٹ 2018 ء کے لئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کے لئے گزشتہ ماہ 6 جون کو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اور جاریہ ماہ 5 جولائی تک طلباء و طالبات کو ’’آپشنس‘‘ دینے کی مہلت دی گئی تھی۔ کنوینر ایمسیٹ نے کہاکہ جملہ 1,33,228 طلباء و طالبات کونسلنگ کے لئے اہل قرار دیئے گئے جن کے منجملہ 1,17,627 طلباء و طالبات نے سرٹیفکٹس کی جانچ کروانے کے لئے حاضر ہوئے۔ مسٹر پانڈا داس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں پائے جانے والے 287 انجینئرنگ کالجوں میں جملہ 91,595 نشستوں کے منجملہ ان سب سے 62,263 نشستیں الاٹ کی گئیں۔ جبکہ فارمیسی کورسیس کے 114 کالجوں میں پائی جانے والی 3274 نشستوں کے منجملہ 294 نشستیں ہی الاٹ کی جاسکیں۔ فارما ڈی کورسیس کی 59 کالجوں میں پائی جانے والی جملہ 586 نشستوں کے منجملہ صرف 43 نشستیں ہی پُر ہوسکیں۔ اس طرح انجینئرنگ، بی فارمیسی اور فارما ڈی کورسیس کی جملہ 460 کالجوں میں 95,455 نشستیں دستیاب رہنے پر 62,600 نشستیں ہی الاٹ کی جاسکیں اور 32,855 نشستیں باقی رہ گئیں۔

TOPPOPULARRECENT