Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں بچوں کے تحفظ کیلئے اقدامات

آندھراپردیش میں بچوں کے تحفظ کیلئے اقدامات

ممتاز جہد کار کیلاش سیتاردھی کی زبردست ستائش: چندرابابو نائیڈو

حیدرآباد 19 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے ممتاز جہدکار مسٹر کیلاش ستیاردھی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہاکہ صرف ایک مسئلہ پر دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے لئے گزشتہ 40 سال سے جدوجہد کرنے والے واحد شخصیت مسٹر کیلاش سیتاردھی ہیں۔ آج کرنول میں ’’بچوں کا تحفظ ہی بھارت کا تحفظ‘‘ کے نام پر منظم کردہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے لئے کیلاش سیتاردھی جیسی شخصیت کی شدید ضرورت ہے جبکہ بچوں کے مسئلہ پر مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے اُنھوں نے اب تک دنیا کے 144 ممالک کا دورہ کیا۔ چیف منسٹر بابو نے مزید کہاکہ دنیا کو جیتنے کی طاقت نوجوانوں میں ہے اور آج ہماری جدوجہد مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ چیف منسٹر نائیڈو نے کہاکہ دنیا بھر میں آندھراپردیش کو بچے خوش رہنے والے علاقے میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس موقع پر نوبل انعام یافتہ کیلاش سیتاردھی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں اپنی یاترا کے تعلق سے ٹوئٹر میں پوسٹ کیا گیا تھا اور اس ٹوئٹر پوسٹ پر سب سے پہلے چیف چندرابابو نائیڈو نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا جس پر انھیں کافی مسرت ہوئی تھی۔ انھوں نے کہاکہ بچوں کی خوشی کے لئے متحدہ طور پر کوشش کی جائے گی اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے والے ملک کے طور پر ہندوستان کو تیار کرنا چاہئے۔ بچوں کے تحفظ کے مسئلہ کو لے کر مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے کیلاش سیتاردھی کا آج کرنول میں خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر عوام سے بھی مثبت ردعمل حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT