Wednesday , December 12 2018

آندھراپردیش میں تعلیمی اداروں کیلئے مرکز کا تعاون

فنی و تعلیمی مہارتوں کے فروغ پر زور ،چندرا بابو نائیڈو سے سمرتی ایرانی کی بات چیت

فنی و تعلیمی مہارتوں کے فروغ پر زور ،چندرا بابو نائیڈو سے سمرتی ایرانی کی بات چیت

حیدرآباد 24 اگست (آئی این این) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے یہاں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی ۔ اس موقع پر مسٹر نائیڈو نے اپنی ریاست میں قائم کئے جانے والے تعلیمی اداروں کے بارے میں تبادلے خیال کیا اور مرکزی وزیر سے خواہش کی کہ ایک ایسا تعلیمی نظام متعارف کیا جائے تو تکنیکی اور غیر تکنیکی مہارتوں سے آراستہ ہو جس کے حصول سے طلبہ کو روزگار حاصل ہوسکے اور صنعتوں کو ماہرین دستیاب ہوسکے ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ حکومت چند تعلیمی اصلاحات متعارف کررہی ہے جو تعلیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائے گی اور طلبہ کی صلاحیت و مہارت کو بہتر بنائیں گے ۔ امتحانی ہال ٹکٹس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا نیز امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار میں بھی ضرورت تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے چیف منسٹر کو تیقن دیا کہ آندھرا پردیش میں تکنیکی مہارت کے فروغ اورنالج ہب (علم و معلومات کے مرکز ) کی ترقی کے لئے درکار ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔ سمرتی ایرانی اور چندرا بابو کی بات چیت کے موقع پر ریاستی وزیر گنٹہ سرینواس راو، مرکز میں حکومت آندھرا پردیش کے نمائندہ کامبھا پاٹی راما موہن راو، حکومت کے مشیر (مواصلات) ڈاکٹر پرکالہ پربھاکر اور دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT