Wednesday , December 19 2018

آندھراپردیش میں عالمی معیار کے دارالحکومت کی تیاریاں جاری

حیدرآباد 15 فروری (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے عالمی معیار کے دارالحکومت کی تعمیر کے سلسلہ میں تیاریاں تیز کردی ہیں اور اِس مقصد کے لئے تقریباً 20 ہزار ایکر اراضی پہلے ہی حاصل کی جاچکی ہے۔ توقع ہے کہ لینڈ پولنگ کے تحت مزید اراضی حاصل کی جائے گی۔ حکومت کے مشیر (کمیونکیشنس) پی پربھاکر نے بتایا کہ 13فروری تک 20 ہزار ایکر اراضی حاصل کی جاچکی ہے اور مزید 2 تا 3 ہزار ایکر اراضی مقررہ وقت سے قبل حاصل کئے جانے کی توقع ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اراضی کے مالکین اور کسانوں کی مزاحمت کافی کم ہوگئی ہے اور وہ حکومت کے پیاکیج پر رضامند ہیں۔ اُنھوں نے پولنگ کے فوائد کا بھی ذکر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT