Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں چینی پارک کے قیام کی دعوت

آندھراپردیش میں چینی پارک کے قیام کی دعوت

چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی اور حیدرآبادی ادارہ کے درمیان سمجھوتہ پر دستخط

چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی اور حیدرآبادی ادارہ کے درمیان سمجھوتہ پر دستخط

حیدرآباد 14 اپریل (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے ایک سرکردہ عالمی تعمیراتی ادارہ چائینا ہاربر انجینئرنگ کمپنی کو اپنی ریاست میں ایک ایسے چینی صنعتی پارک کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینے کی ترغیب دی جہاں ایک چھت تلے تمام چینی صنعتی و تجارتی ادارے قائم کئے جاسکیں۔ اس کمپنی کے چیرمین مووین ہی نے کہاکہ ان کی کمپنی آندھراپردیش میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے چین کے تجربہ کو دہرانے سے دلچسپی رکھتی ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ’’مسٹر مووین ہی نے کہاکہ قدرتی و معدنی وسائل کے علاوہ ایک طویل ساحلی پٹی کی حامل ریاست آندھراپردیش کو حاصل فوائد و سہولتوں سے ہم واقف ہیں‘‘۔ مسٹر نائیڈو کے دورہ چین کا آج تیسرا دن تھا۔ اُنھوں نے گزشتہ 40 سال کے دوران ملک کی بے مثال ترقی کی ستائش کی اور اس کمپنی سے کہاکہ وہ ان کی ریاست میں ایک صنعتی پارک قائم کرے۔ چیف منسٹر نے ریاستی دارالحکومت امراوتی میں اپنی شاخ قائم کرنے چینی کمپنی کو دعوت دی۔ سرکاری بیان کے مطابق مسٹر نائیڈو کی موجودگی میں حیدرآباد میں واقع انفراسٹرکچر کمپنی سوما انٹرپرائزس اور چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی کے مابین ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کی گئی۔ مسٹر نائیڈو نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قائدین سے ملاقات بھی کی۔

TOPPOPULARRECENT