Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش میں ڈاکرا خواتین کو چھوٹے صنعت کار بنانے کا اعلان

آندھراپردیش میں ڈاکرا خواتین کو چھوٹے صنعت کار بنانے کا اعلان

ریت مافیا سے ریاست کو مشکلات، چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کا خطاب

ریت مافیا سے ریاست کو مشکلات، چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد 9 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے اپنے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ ڈاکرا خواتین کو چھوٹے پیمانے کے صنعتکار بنانے کے اقدامات کریں گے اور یہاں تک کہ فائدہ مند تمام کام آندھراپردیش میں ڈاکرا گروپس کیلئے ہی مختص کئے جائیں گے۔ مسٹر نائیڈو نے آج یہاں کہاکہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں مذکورہ گروپس کو متعارف کروانے والے وہ ہی ہیں اور ملک میں کہیں نہ پائے جانے والے طریقہ کار کے ذریعہ ریاست آندھراپردیش میں ان گروپس کیلئے 10 ہزار روپئے بغیر سودی قرض فراہم کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں کو بھی سخت ہدایات دے چکے ہیں۔ اُنھوں نے ریاست میں ریتی مافیا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ریتی مافیا سے آندھراپردیش ریاست کیلئے کئی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ لہذا حکومت بہت جلد اِن گروپس کے ذریعہ ریتی کے خریداروں کو راست ان کے مکانوں پر فراہم کرنے کے اقدامات کرے گی۔ زرعی قرضوں کا تذکرہ کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ ہر خاندان کیلئے دیڑھ لاکھ روپئے مالیتی زرعی قرض بہرصورت حکومت معاف کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ اُنھوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ زرعی سرگرمیوں کیلئے عصری ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے اپنی پیداوار میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ ہر گھر میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کا بھی عوام کو مشورہ دیا۔ اس سلسلہ میں حکومت بھی ممکنہ تعاون کرے گی اور ضرورت پڑنے پر بیت الخلاؤں کی تعمیر کے لئے ہر گھر کیلئے 12 ہزار روپئے منظور کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر آندھراپردیش نے کسانوں کیلئے پولاورم پراجکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے آئندہ تین سال میں پولاورم پراجکٹ کو مکمل کرنے کے اقدامات کریں گے اور زراعت کیلئے پانی سربراہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ آندھراپردیش میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کولیرو جھیل کو سیاحتی مرکز بنایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT