Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے اسکولس کو دسہرہ تعطیلات

آندھراپردیش کے اسکولس کو دسہرہ تعطیلات

تعلیمی سال کے تعطیلات میں نظرثانی، ڈپٹی کمشنر تعلیمات سندھیا رانی کا بیان

حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے ریاست کے تمام سرکاری و خانگی مدارس کو جاریہ ماہ 21 تا 30 ستمبر دسہرہ تہوار کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں کمشنر محکمہ تعلیم حکومت آندھراپردیش شریمتی کے سندھیا رانی نے اس بات کا اعلان کیا اور بتایا کہ تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر جاری کردہ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق جاریہ ماہ 19 ستمبر سے دسہرہ تہوار کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس شیڈول پر غور کرتے ہوئے اب معمولی ردوبدل کیا گیا اور دو دن بعد سے تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ مرکزی حکومت نے جاریہ ماہ 15 ستمبر تا 2 اکٹوبر ملک بھر میں ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے تشہیری پروگرام کا آغاز کیا ہے لہذا اس سلسلہ میں ریاست آندھراپردیش کے تمام مدارس میں 18 تا 20 ستمبر اس پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر صاف صفائی کے کام انجام دیتے ہوئے ’’سوچھتا ریالیوں‘‘ کا انعقاد عمل میں لانے کی ہدایات ایجوکیشنل آفیسرس کو دیئے گئے۔ ریاستی کمشنر اسکول ایجوکیشن حکومت آندھراپردیش شریمتی کے سندھیا رانی نے مزید بتایا کہ اس طرح تمام مدارس کے ایام کار میں دو دن کا اضافہ کردیا گیا۔ تاہم بعدازاں 30 ستمبر کے بعد یکم اکٹوبر کو اتوار کی تعطیل کے ساتھ ساتھ 2 اکٹوبر گاندھی جینتی کی تعطیل کے بعد 3 اکٹوبر سے ریاست آندھراپردیش کے تمام سرکاری و خانگی مدارس دوبارہ کھل جائیں گے۔ انھوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کو تعطیلات کے جاری کردہ شیڈول پر عمل کرنے کی سخت ہدایات دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT