Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے انٹرمیڈیٹ کالجس میں سال اول میں داخلوں کی 31 جولائی کی تکمیل

آندھراپردیش کے انٹرمیڈیٹ کالجس میں سال اول میں داخلوں کی 31 جولائی کی تکمیل

حیدرآباد 15 جولائی (پریس نوٹ) آندھراپردیش کے تمام سرکاری، خانگی، امداد و غیر امدادی، اقامتی، ترغیبی جونیر کالجوں اور کمپوزٹ ڈگری کالجوں کے پرنسپالس کو مطلع کیا گیا ہے کہ تعلیمی سال 2014-15 ء کیلئے انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کا عمل 31 جولائی کو ختم ہوجائے گا۔ چنانچہ پرنسپالس سے کہا گیا ہے کہ ایس ایس سی امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو انٹرنیٹ پر جاری میمورنڈم، نشانات کی بنیاد پر داخلوں کی توثیق کردی جائے اور ایس ایس سی کامیابی کے اصل صداقت نامہ کے علاوہ صداقتنامہ (منتقلی (ٹی سی) کی متعلقہ اسکول حکام سے توثیق کرلی جائے۔

TOPPOPULARRECENT