Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کو ہیلت کارڈز

آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کو ہیلت کارڈز

حیدرآباد 23 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے 20 لاکھ سرکاری ملازمین و پنشنرس آندھراپردیش کیلئے آروگیہ کارڈز (ہیلت کارڈز) دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیر صحت آندھراپردیش مسٹر کے سرینواس نے یہ بات بتائی اور کہاکہ سرکاری ملازمین آندھراپردیش کی خواہش و مطالبہ کے مطابق ہی تمام سرکاری ملازمین و پنشنرس آندھراپردیش کو یہ ہیلت کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ آندھراپردیش ریاست میں پائے جانے والے 470 ہاسپٹلس میں کہیں بھی طبی امداد حاصل کرنے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور یہ ہیلت کارڈز حکومت آندھراپردیش آئندہ ماہ اکٹوبر کے دوسرے ہفتہ کے اختتام تک سرکاری ملازمین و پنشنرس آندھراپردیش کو فراہم کرنے کے اقدامات کرے گی اور یکم نومبر سے حکومت آندھراپردیش حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی این ٹی آر آروگیہ سیوا کے ایک حصہ کے طور پر ہی ہیلت کارڈز جاری کئے جارہے ہیں۔ وزیر صحت نے چیف منسٹر کے اس فیصلہ پر ان سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT