Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش ہائیکورٹ کو علحدہ کرنے گورنر سے نمائندگی

آندھراپردیش ہائیکورٹ کو علحدہ کرنے گورنر سے نمائندگی

حیدرآباد 20 فروری (سیاست نیوز) چیرمین بار کونسل آف آندھراپردیش مسٹر اے نرسمہا ریڈی، رکن بار کونسل آف انڈیا مسٹر این رامچندر راؤ اور دیگر نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرکے آندھراپردیش ہائیکورٹ کو علحدہ قائم کرنے کی نمائندگی کی اور اس بات کی بھی خواہش کی کہ عدلیہ میں فی الفور تقررات کے مرحلہ کو بھی مسدود کردیں۔ اس دوران چیرمین تلنگانہ راشٹرا ہائیکورٹ سادھنا سمیتی مسٹر ایم سہودرا ریڈی نے گورنر سے نمائندگی سے قبل وفد میں مسرس نرسمہا ریڈی، این رامچندر راؤ، ایم سیودا ریڈی، این ہریناتھ، اے اننت سین ریڈی، ذاکر حسین جاوید، سنیل گوڑ اور دیگر نے یادگار شہیدان تلنگانہ پہونچ کر شہداء کو خراج پیش کیا جس کے بعد وفد راج بھون پہونچ کر گورنر سے ملاقات کرکے یادداشت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT