Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا ، تلنگانہ کے چند اضلاع میں بھاری بارش کا امکان

آندھرا ، تلنگانہ کے چند اضلاع میں بھاری بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : ہوا کے دباؤ میں کمی اور مانسون کی شمال مغربی سمت پیشرفت کے سبب ریاست آندھرا پردیش کے چند ساحلی اضلاع کرشنا ، گنٹور ، پرکاشم ، نیلور اور تلنگانہ کے اضلاع محبوب نگر ، نلگنڈہ میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ ( آئی ایم ڈی ) حیدرآباد نے بتایا کہ ہوا کا دباؤ ٹمل ناڈو ساحل سے قریب تر ہورہا ہے ۔ جس کے سبب مذکورہ بالا اضلاع میں بھاری بارش کا امکان ہے ۔ دریں اثناء وائی کے ریڈی انچارج ڈائرکٹر آئی ایم ڈی حیدرآباد سنٹر نے بتایا کہ جمعرات کے روز ضلع اونگول میں 73 ملی میٹر ، گناورم میں 16 ملی میٹر ، نیلور میں 8 ملی میٹر جب کہ چہارشنبہ کو نیلور اور پرکاشم میں بالترتیب 100 ملی میٹر ، ویزاگ میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ تلنگانہ میں حکیم پیٹ ، ہنمکنڈہ اور میدک میں 19 ڈگری سیلسیس اور آندھرا پردیش کے آرویہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT