Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا ارکان پارلیمنٹ کے اخراج پر کانگریسی کارکن کا اقدام خودکشی

آندھرا ارکان پارلیمنٹ کے اخراج پر کانگریسی کارکن کا اقدام خودکشی

راجمنڈری ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی کانگریس قائد نے مبینہ طور پر سیما ۔ آندھرا کے 6 ارکان پارلیمنٹ کی پارٹی سے اخراج کے خلاف بطور احتجاج اقدام خودکشی کیا۔ ان ارکان پارلیمنٹ کو یو پی اے حکومت کے خلاف ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کے سلسلہ میں تحریک عدم اعتماد کی نوٹس دینے پر کانگریس نے خارج کردیا ہے۔ کارکن کو بیہوشی کی حالت میں قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ اس کے معالج ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی حالت مستحکم ہے اور اسے ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقامی کانگریسی قائدین نے آئندہ لائحہ عمل پر غور کرنے کیلئے ایک اجلاس طلب کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT