Wednesday , December 19 2018

آندھرا اور تلنگانہ میں آر ٹی سی ہڑتال کی دھمکی

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاست کی آر ٹی سی نیشنل مزدور یونینوں نے آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کیلئے ماہ اگسٹ کے پہلے ہفتہ میں آر ٹی سی انتظامیہ کو باقاعدہ نوٹس دینے کا انتباہ دیا

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاست کی آر ٹی سی نیشنل مزدور یونینوں نے آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کیلئے ماہ اگسٹ کے پہلے ہفتہ میں آر ٹی سی انتظامیہ کو باقاعدہ نوٹس دینے کا انتباہ دیا۔ آج یہاں دونوں ریاستوں کی نیشنل مزدور یونین آر ٹی سی کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں دونوں ریاستوں میں آر ٹی سی کو حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کرنے کے مطالبہ پر باقاعدہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں متحدہ آندھرا جدوجہد کے موقع پر عام ہڑتال میں حصہ لینے والے آر ٹی سی ملازمین کیلئے علیحدہ خصوصی انکریمنٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا اور متحدہ آندھرا جدوجہد کے موقع پر عام ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے تمام آر ٹی سی ملازمین کیلئے ہڑتال کی مدت کو خصوصی رخصت تصور کرنے اور منظور کرنے کا حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔ نیشنل مزدور یونین قائدین نے دونوں ریاستوں کے چیف منسٹروں سے آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی فی الفور یکسوئی کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر دونوں ریاستوں میں ہڑتال شروع کرنے کا نیشنل مزدور یونینوں نے آر ٹی سی انتظامیہ سے مطالبہ کیا بصورت دیگر دونوں ریاستوں میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنے کا انتباہ دیا۔

ڈی راجیشور راؤ ایم ایل سی کا کانگریس سے اخراج
حیدرآباد 22 جولائی (پریس نوٹ) تلنگانہ کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے ڈی راجیشور راؤ ایم ایل سی کو وہپ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظام آباد بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے پر چھ سال کے لئے پارٹی سے خارج کردیا۔

TOPPOPULARRECENT