Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آندھرا پردیش کیلئے حج کوٹہ میںاضافہ کا مطالبہ

آندھرا پردیش کیلئے حج کوٹہ میںاضافہ کا مطالبہ

ادونی ۔ 7 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادونی حج سوسائٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے ادونی حج سوسائٹی کے صدر گلفروش شفیع احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت آندھرا پردیش حجاج کرام کیلئے کوٹہ میں توسیع کرے۔تاکہ ہر صاحب استطاعت عازمین حج فرائض حج ادا کرسکے۔انھوں نے بتایا کہ اس سال ادونی حج سوسائٹی کی جانب سے 91افراد نے حج کیلئے درخواستیں داخل کی تھیں ۔ جن میں سے صرف46افراد کو ہی قرعہ اندازی میں حج کو جانے کا موقع پر ملا ہے ۔ بقیہ افراد کافی مایوس دیکھے جارہے ہیں۔ گلفروش شفیع احمد نے بتایا کہ ریاست آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ مسلم آبادی رکھنے والا ضلع کرنول ہے اس کے علاوہ کڑپہ ،اننت پور، چتور وغیرہ کے کوٹہ میں بھی اضافہ کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو و وزیر اقلیتی بہبودپلے رگھوناتھ سے مطالبہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ 15اپریل کے اندر عازمین حج اپنی پہلی قسط 81 کی رقم بنک میں جمع کرادیں۔ اس موقع پر سوسائٹی کے معتمد مولانا مستاق احمد ، محمد ابراہیم صاحب ،کے قادر باشاہ، وغیرہ شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT