Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / آنندی بین پٹیل گجرات کی نامزد چیف منسٹر

آنندی بین پٹیل گجرات کی نامزد چیف منسٹر

گاندھی نگر 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی وزیر مال آنندی بین پٹیل کو آج بی جے پی مقننہ پارٹی کا قائد منتخب کرلیا گیا۔ وہ نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی جانشین ہوں گی اور ریاست کی آئندہ چیف منسٹر مقرر کی جائیں گی۔ 73 سالہ آنندی بین پٹیل کا نام متفقہ طور پر تجویز اور منظور کیا گیا۔ ریاستی بی جے پی مقننہ پارٹی کا ایک اجلاس مودی کی موجو

گاندھی نگر 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی وزیر مال آنندی بین پٹیل کو آج بی جے پی مقننہ پارٹی کا قائد منتخب کرلیا گیا۔ وہ نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی جانشین ہوں گی اور ریاست کی آئندہ چیف منسٹر مقرر کی جائیں گی۔ 73 سالہ آنندی بین پٹیل کا نام متفقہ طور پر تجویز اور منظور کیا گیا۔ ریاستی بی جے پی مقننہ پارٹی کا ایک اجلاس مودی کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔ چند لمحہ قبل ہی مودی نے چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری تاور چند گہلوٹ بھی موجود تھے۔ آنندی بین پٹیل گجرات کی اولین خاتون چیف منسٹر ہوں گی۔ اُنھوں نے تقریر کرتے ہوئے جذبات سے مغلوب انداز میں مودی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اُن کو چیف منسٹر بننے کا موقع فراہم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT