Monday , June 18 2018
Home / خواتین کا صفحہ / آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ورزش کیسے کریں؟

آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے ورزش کیسے کریں؟

جس طرح سے صبح اُٹھ کر آپ اپنے جسم کو چاق و چوبند رکھنے کے لئے ورزش کرتے ہیں، اسی طرح آنکھوں کی ورزش بھی ضروری ہے۔ آنکھوں کی ورزش کے چند طریقے درج ذیل ہیں جو آپ کی آنکھوں کی تھکاوٹ کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوں گے۔

٭ سب سے پہلے آنکھ بند کرکے ساٹھ تک گنتی کریں۔ اس ورزش کو دو، تین بار دہرائیں۔ یہ ورزش کرنے سے آنکھوں اور اعصاب کو سکون ملتا ہے۔
٭ آنکھوں کے کھنچاؤ کیلئے آپ ایک سخت کرسی پر بیٹھ جائیں اور جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں مگر ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہے، سر کو جنبش دیئے بغیر اپنے سامنے کوئی نقطہ یا سامان دیکھیں جسے آپ آنکھوں پر دباؤ ڈالے بغیر آسانی سے دیکھ سکتی ہوں، اس کے بعد نظروں کو جھکائیں اور ذرا سی نچلی سطح پر ایک نقطہ یا سامان دیکھیں۔ اس کے بعد آنکھیں بند کرلیں اور چند لمحات کے لئے انھیں آرام پہنچائیں اس کے بعد چار مرتبہ یہ عمل دہرائیں۔ اس کے بعد یہی ورزش اس طرح کریں کہ آپ کا سر ایک جگہ متعین رہے مگر آنکھیں بتدریج دائیں اور بائیں جانب گھوم سکیں۔ اب اس ورزش کی تکمیل اس طرح کریں کہ آنکھوں کو اوپر اور نیچے کی طرف گھمائیں اس دوران آنکھیں نصف کھلی ہوں، آپ آنکھوں کو تازہ دم پائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT