آنکھ کے آپریشن کے دوران بے ہوش شخص کی موت

حیدرآباد۔ /25 نومبر (سیاست نیوز) آنکھ کے آپریشن کے دوران بے ہوش ہونے والا ایک معمر شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ہمایوں نگر کے بموجب 70 سالہ شرنپا متوطن گلبرگہ کرناٹک 22 نومبر کو آنکھ کے آپریشن کے سلسلے میں سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل میں شریک ہوا تھا اور /24 نومبر کو اس کی آنکھ کے آپریشن کیلئے تھیٹر میں لے جایا گیا جہاں پر وہ اچانک بے ہوش ہوگیا ۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے فوری اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں بلڈ پریشر اچانک کم ہوجانے کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پولیس ہمایوں نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT