Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / آن لائن قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب، ایک شخص گرفتار

آن لائن قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) ویب سائیٹ کی مدد سے آن لائن قحبہ گری کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کو ایل بی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایل بی نگر پولیس نے 43 سالہ این رمیش ساکن ناگول ایل بی نگر متوطن وجئے واڑہ آندھراپردیش کے علاوہ0 4 سالہ راکیش ساکن کتہ گوڑہ کنڈاپور متوطن بیدر کرناٹک کو گرفتار کرلیا اور جسم فروش لڑکی کو راحت کاری سنٹر منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق آنند نگر ناگول کے علاقہ میں واقع ایک فلیٹ میں رمیش جسم فروشی کا کاروبار کررہا تھا اور آن لائن ویب سائٹ کی مدد سے یہ گاہکوں کو راغب کررہا تھا۔ راکیش گاہک بتایا گیا ہے۔ لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے منتقل کرتے ہوئے قریبی گاہکوں کو عیاشی کا سامان فراہم کررہا تھا۔ پولیس نے دھاوے کے دوران 4 ہزار نقد رقم کے علاوہ سیل فون اور دیگر قابل اعتراض اشیاء ضبط کرلئے۔

 

TOPPOPULARRECENT