Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / آن لائن لاٹری کا دھوکہ، چار دھوکہ باز گرفتار

آن لائن لاٹری کا دھوکہ، چار دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے 4 دھوکہ بازوں بشمول نائجیریائی باشندے کو گرفتار کرلیا جو آن لائن لاٹری جیتنے کی اطلاع دیتے ہوئے عوام کو ٹھگ رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ بنجارہ ہلز کے ساکن محمد فیروز خان نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت میں بتایا کہ اُنھیں ریزرو بینک آف انڈیا کے نام سے ایک ای میل موصول ہوا جس میں یہ بتایا گیا کہ اس نے 3 کروڑ 60 لاکھ کی لاٹری جیتی ہے اور 22 لاکھ روپئے ٹیکس کی ادائیگی پر رقم اُن کے حوالے کی جائے گی۔ فیروز خان نے نئی دہلی اور دیگر علاقوں کے بینک کھاتوں میں مذکورہ رقم منتقل کی لیکن وہ لاٹری کی رقم حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ سائبر کرائم پولیس نے دھوکہ بازوں کے موبائیل فون نمبرات کی تفصیل حاصل کی اور بعدازاں دھوکہ بازوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 28 سالہ ڈیوڈ ڈبیرے جو نائجیریائی باشندہ ہے اور دیگر تین سمیت گپتا، امیت گپتا اور نتن کمار جن کا تعلق نئی دہلی سے ہے کو گرفتار کرکے اُنھیں ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کرکے عدالت میں پیش کیا اور بعدازاں جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT