Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / آن لائن پر سی بی ایس سی کے کتب کی مفت فراہمی

آن لائن پر سی بی ایس سی کے کتب کی مفت فراہمی

مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کا اعلان
نئی دہلی 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کی تمام کتب اور لرننگ میٹرئیل (سیکھنے کی اشیاء) مرکزی حکومت کی بہترین حکمرانی کے ایک حصہ کے طور پر آن لائن مفت دستیاب رہیں گی۔ کیندریہ ودیالیہ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ طلباء کی تعلیم و تربیت کے بہترین نتائج برآمد کرنے کے لئے یہ اختراعی اقدام کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ دیڑھ ماہ قبل بھی NCERT کی کتب ای بکس اور موبائیل اپلیکیشن کے ذریعہ مفت فراہم کردی گئی ہیں اور اب CBSE کی کتب لرننگ میٹرئیل بھی آن لائن مفت دستیاب رہیں گی تاکہ بہترین حکمرانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے۔ اسکول عمارت کی افتتاحی تقریب میں شریک دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ کی تجویز پر انھوں نے کہاکہ یہ ممکنہ کوشش کی جائے گی کہ بچوں میں تخلیقی صلاحیت اور مہارت پیدا ہو جبکہ ایک اچھا انسان بھی بنے۔ اس خصوص میں اپنی وزارت کے عہدیداروں سے کہاکہ بال سبھائیں (چائلڈ کنونشن) منعقد کریں جس میں شعبہ حیات کے ماہرین اور طلباء میں باہم تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ طلباء مستقبل کے اچھے شہری اور ایک ماہر بن کر اُبھر سکیں۔

TOPPOPULARRECENT