Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / آن لائن یورنیورسٹی سے شامی پناہ گزینوں کو مفت تعلیم

آن لائن یورنیورسٹی سے شامی پناہ گزینوں کو مفت تعلیم

واشنگٹن۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک آن لائن یورنیورسٹی نے 500 شامی پناہ گزینوں کو ڈگری کورسوں میں مفت داخلہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فلاحی مقاصد کے تحت قائم کردہ ’یورنیورسٹی آف دا پیپل‘ یعنی لوگوں کی یورنیورسٹی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم ہے۔ اس یورنیورسٹی کا مقصد ایسے لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے جو تعلیمی اعتبار سے تو اہل ہیں لیکن تعلیم حاصل کرنے کی مالی سکت نہیں رکھتے۔ اس یورنیورسٹی کے بانی اور سربراہ شائے رشیف کے بقول ’انٹرنیٹ کی ایجاد کا اس سے بہتر مقصد نہیں ہو سکتا۔‘ یورنیورسٹی آف دا پیپل میں مستند ڈگری کورس کرائے جاتے ہیں اور اس کے طلبہ دنیا کے 180 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس یورنیورسٹی کے بانی شائے رشیف کا کہنا تھا کہ ’ہم لوگوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے لیے ایک متبادل ذریعہ ہیں جن کے پاس اور کوئی متبادل نہیں ہے، جیسے روانڈا کی نسل کشی کے متاثرین یا پھر شامی پناہ گزین۔‘امریکہ میں یہ یورنیورسٹی ایسے لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے جو ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں اور عام تعلیمی ادارے مناسب کاغذات کی عدم موجودگی میں انھیں داخلہ نہیں دیتے۔ شامی پناہ گزینوں کو جن کورسز میں مفت داخلہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان کی عام طور پر فیس تقریباً چار ہزار ڈالر ہوتی ہے۔ یورنیورسٹی کے سربراہ کے بقول ’پناہ گزینوں سے زیادہ کوئی اور تعلیم حاصل کرنے کا حقدار نہیں ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے سب کچھ کھو دیا ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگ کبھی بھی اپنے وطن واپس نہیں جا سکیں گے اور ان کی آنے والی نسلیں بھی پناہ گزین ہی ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT